کبھی یہ دعوہ کہ وہ میرا ہے فقط میرا
کبھی یہ ڈر کہ وہ مجھ سے جدا تو نہیں
کبھی یہ دعا کہ اسے مل جاۓ سارے جہاں کی خوشیاں
کبھی یہ خوف کہ خوش وہ میرے بنا تو نہیں
کبھی یہ تمنا کہ بس جاؤں اس کی نگاہوں میں
کبھی یہ ڈر کہ اُس کی آنکھوں کو کسی نے دیکھا تو نہیں
کبھی یہ خواہش کہ زمانہ ہو منتظر اُس کا
کبھی یہ وہم کہ وہ کس سے مِلا تو نہیں
کبھی یہ آرزو کہ وہ جو مانگے مل جاۓ اسے
کبھی یہ وسوسے کہ اس نے میرے سوا کچھ مانگا تو نہیں
0 Comments
Please don't enter any spam link in the comment box.