کسی کو کیا بتاتا میں
کسی کو کیا سناتا میں
بہت لمبی کہانی تھی
بہت غمگین فسانے تھے
بہت گہری محبت تھی
بہت کم ظرف لوگوں سے
بہت مضبوط رشتے تھے
بہت کمزور لوگوں سے
وہ سب نظروں کا دھوکہ تھا
وہ جادو گر زمانے تھے
بہت آسان لوگوں کے
بہت مشکل بہانے تھے
لہوں میں ڈوب کر پایا
سراغِ زندگی میں نے
بہت بے ضرر لوگوں کے
بہت قاتل نشانے تھے
تعلق جن سے رکھا تھا
تعلق ٹوٹ جانے پر
بہت سستے نکل آئے
بہت انمول جانے تھے
0 Comments
Please don't enter any spam link in the comment box.